زیورخ۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کا م) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے مسلسل دوسری بار بیلجیئم کو ٹیم آف دی ایر قرار دے دیا۔ تازہ ترین درجہ بندی میں بھی عالمی چمپئن فرانس سے آگے پہلے مقام پر قبضہ برقرار رکھا۔ برازیل تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور یوروگوئے پانچویں نمبر پر ہے۔ 2022 ورلڈ کپ کے میزبان قطر نے اے ایف سی ایشین کپ جیتنے کی بدولت سب سے بڑی 38 درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے 55 ویں مقام سنبھال لیا ہے۔