بیلجیم میں کورونا وائرس سے متاثر سانتا کلاز کے کیئر ہوم کا دورہ کرنے کے بعد کیئر ہوم کے 18 افراد فوت ہوگئے۔ والینٹرس نے سانتا کلاز کا ڈریس پہنا تھا جس کے بعد وہ بیمار پڑ گئے۔ تین دن بعد وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ مول کے مقام پر واقع ہیمل ریجک کیئر ہوم کے 121 رہنے والے اور عملہ کے 36 ارکان میں بھی کورونا کی مثبت علامتیں پائی گئیں۔