بیلجیم کی جیل سے قیدی فرار

   

انٹورپ ۔ پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ ایک شخص گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ہی برسلز کی ایک جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس نے دیوار کے ساتھ نصب ٹوائلٹ توڑا اور سیوریج کا سورخ بڑا کر کے فرار ہو گیا۔ برسلز پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارہ اے ایف پی کو بتایا کہ مفرور ہونے والے ملزم نے سیوریج ہول کو توڑ کر صرف اتنا ہی سوراخ بڑا کیا، جتنا کہ اے فور سائز کا پیپر ہوتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس سوراخ کے ذریعہ اس قیدی نے جیل میں موجود زیر زمین راہداری تک رسائی حاصل کی، جہاں وہ ایک کھڑکی سے باہر سڑک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ بیلجیم کے نشریاتی ادارے وی آر ٹی کے مطابق اس واقعہ کے وقت حراستی سیل میں موجود سیکوریٹی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔