نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے ہفتہ کو جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی پی کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ ٹسٹ صبح 11.06 بجے اڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔ ٹسٹ کے دوران مشرقی ساحل کے ساتھ واقع مختلف ٹیلی میٹری، ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل اسٹیشنز اور ڈاؤن رینج کے جہازوں نے میزائل کی رفتار اور پیرامیٹرز کو مانیٹر کیا۔