نئی دہلی۔ 20 اگست (یو این آئی) مسلح افواج کی فائر پاور کو بڑھانے کے لیے آج درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ ٹسٹ اڈیشہ کے چاندی پور میں واقع مربوط ٹسٹ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ تجربے سے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ یہ تجربہ اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے زیراہتمام کیا گیا۔