بیلم پلی سرکاری پالی ٹکنک کالج میں 20افراد کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے بیلم پلی سرکاری پالی ٹکنک کالج میں 20افراد کورونا سے مثبت پائے گئے ۔آج طلبہ اور عملہ کے ارکان جملہ 146کے کورونا معائنے کروائے گئے تھے جن میں عملہ کے 12ارکان اور 8طلبہ اس وباء سے مثبت پائے گئے ۔اس کے ساتھ ہی طلبہ کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔متاثرین کو الگ تھلگ رکھاگیا ہے ۔ حالیہ عرصہ میں تلنگانہ کے مختلف حصوں میں طلبہ اور اساتذہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں خاص طور پر اقامتی اسکولوں، کالجس کے طلبہ کی بڑی تعداد کورونا مثبت پائی گئی۔ فروری میں اسکولوں کی کشادگی کے بعد طلبہ اور اساتذہ میں اِس وباء کے پھیلنے سے حکومت نے اسکولس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔