حیدرآباد۔ شاہ علی بنڈہ ، بیلہ کمان اچانک منہدم ہونے سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج رات دیر گئے ۔ شاہ علی بنڈہ سورج ہاسپٹل کے قریب واقع یہ کمان اچانک گر گئی ۔ گذشتہ سال موسلا دھار بارش اور سیلاب کے بعد اس کمان کو جزوی طور پر منہدم کردیا گیا تھا ۔ آج اس کا ایک حصہ اچانک گر گیا ۔ کمان کے نیچے سے گزرنے والے حسن نگر کے شہری 24 سالہ محمد عرفان شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور انہیں گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔