’بیل کتنا ہی ضدی کیوں نہ ہو کسان کھیت جتوا ہی لیتا ہے! ‘: سنجے راوت

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’بیل کتنا ہی ضدی کیوں نہ ہو، کسان اپنا کھیت جْتوا ہی لیتا ہے۔ جے جوان جے کسان۔‘‘سنجے راوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے بیانوں پر اکثر زیر بحث آ جاتے ہیں۔ قوانین واپسی کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ کسان لیڈر ٹکیت کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ زرعی قوانین واپس لئے جانے کے مطالبہ پر کسان لمبے وقت سے تحریک چلا رہے ہیں۔ اچانک گرو نانک کے پرکاش پرو کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے قوانین کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد سے تمام اپوزیشن قائدین حکومت پر طنز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو آخرکار کسانوں کی تحریک کے سامنے جھکنا پڑا۔