بیماریوںسے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر ،ایمان کا تقاضہ

   

کوویڈ قواعد پر عمل کرنے عوام سے جمعیۃ العلماء کی اپیل ، نظام آباد میں شعوربیداری پروگرام

نظام آباد : دفترجمعیتہ العلماء واقع بودھن روڈ نظام آباد پرحکومت کی گائیڈلائن کے مطابق علماء نے ماسک کے استعمال کو لازم قراردیتے ہوئی کمشنر آف پولیس کی ہدایت اور ایس ایچ او ون ٹاؤن جناب انجینلو صاحب کے ہمراہ ماسک شعور بیداری پروگرام کرتے ہوے عوام الناس سے اپیل کی کہ موت اور زندگی بیماری اور شفاء سب اللہ تعالی ہی کے قبضہ قدرت میں ہے اس کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا لیکن اسباب کو اختیارکرتے ہوے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا بھی ایمان ہی کا حصہ ہے لہذاموجودہ حالات میں جہاں وبائی مرض کے پھیلنے کے عام خطرات انسانی سروں پر منڈلارہے ہیں پوری انسانیت ایک قسم کے خوف وہراس میں مبتلا ہے اس وبای بیماری سے تحفظ اور بچاؤ کو یقینی بنائیں اپنی اور اپنوں کی جان بچانے میں معاون بنیں حکومت اور محکمہ صحت کی احکامات کو فالو کرتے ہوے پولیس کی مدد کریں اس موقع پرجمعیتہ العلماء تلنگانہ وآندھراکے جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر اورنظام آباد جمعیتہ العلماء کے ذمہ داران مولاناسیدسمیع اللہ مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مولانااسماعیل عارفی مولاناارشد علی قاسمی مفتی عبدالمبین قاسمی حافظ حامد افضل الدین نصیر الدین عنایت علی افروز وسیم احمد خان ودیگر موجود تھے۔