بیماریوں سے چوکس رہیں، صفائی پر خصوصی توجہ ضروری

   

نارائن پیٹ میں تعلیمی اداروں کے عہدیداروں کے اجلاس سے ایڈیشنل کلکٹر کے چندرا ریڈی کا خطاب

نارائن پیٹ ۔ 7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء کو چوکنا رہنا چاہئے تاکہ وہ بیمار نہ ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار اڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کے چندرا ریڈی نے کستوربا اسکولوں ، بی سی ، ایس سی ، ہاسٹلوں کے اسپیشل آفیسروں وارڈس پرنسپلوں اور ضلعی عہدیداروں کے ایک جائزہ اجلاس جو ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔ مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ہاسٹلوں کے منتظمین کو چوکس رہنے طلباء کی غذاء آب ہوا ، رہائش گاہوں اور کمبل کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے احاطے میں واقع پودوں درختوں کے قریب اور آس پاس خصوصی صفائی کا انتظام کریں تاکہ زہریلے کیڑوں ، سانپ ، بچھوں داخل نہ ہوں ۔ ہاسٹل میں بیت الخلاء کو صاف رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے پکوان کرنے والی خواتین کو اپنے سروں کو کپڑوںسے ڈھانک کر رکھیں تاکہ سر کے بال وغیرہ کھانا پکاتے وقت اس میں بال نہ گرپائیں ۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں کو صاف ستھرا رکھنے اور ہر روز کچن کی صفائی کرنے چاول کو پکانے سے پہلے صاف کرنے اور چیک کرنیکی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے ہاسٹلوں میں پکوان کیلئے تازہ اور معیاری سبزیوں کے استعمال کی بھی ہدایت کی ۔ اگر اس میں کوتاہی کی صورت میں ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پانی کی سربراہی محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹینکوں کو بلیچ پاورڈ سے صاف کرتے رہیں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ طلباء میں صفائی کی طرف خصوصی توجہ دینے کیلئے شعور بیداری پروگرام وقتاً فوقتاً احاطہ ہاسٹل میں منعقد کرتے رہیں ۔ اس موقع پر ضلع افسران مسٹر کرشنما چاری ، مرلی کنیا کماری ، دیو سینا ، پدما نالائی ، ہاسٹل وارڈوں نے شرکت کی ۔