بیمار بٹلر کی 100 ویں مقابلے میں سنچری یادگار:بانڈ

   

جے پور۔ راجستھان رائلزکے بولنگ کوچ شین بانڈ نے انکشاف کیا کہ اوپنر جوس بٹلر رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف ہفتہ کے کھیل سے دو دن قبل بیمار تھے اور انہیں لگا کہ ان کی58 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکورکرنا ایک ناقابل یقین کوشش تھی۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں بٹلر نے ابتدائی مشکلات کا مقابلہ کیا اور پھر58 گیندوں پر 9 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر فارم میں واپس آتے ہوئے حملہ آورکھیل کو کمال تک پہنچایا، یہ ان کی چھٹی آئی پی ایل سنچری تھی۔ اپنی شاندار اننگزکے ذریعے جس نے راجستھان رائلزکو آر سی بی کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح دلائی اور ان کا صدفیصد جیت کا ریکارڈ برقرار رہا ۔ بٹلر بھی کے ایل راہول کے بعد اپنے 100ویں آئی پی ایل میچ میں 100 رنز بنانے والے دوسرے بیٹربن گئے ہیں۔ “ظاہر ہے جوس بٹلر کے لئے خوش ہوں۔