بیمار پلے گھر میں رہنے پر مجبور

   

Ferty9 Clinic

ریوڈی جنیرو۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی فٹبال چمپن پیلے بڑھاپے اور بیماری سے ہارگئے ہیں اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر گھر میں ہی رہتے ہیں۔ یہ انکشاف انکے بیٹے نے کیا ہے۔49 سالہ ایڈنہو نے کہا ہے کہ ان کے والد کے کولہے کی ہڈی کا ٹرانسپلانٹ کروایا گیا تھا جو ٹھیک نہیں ہوپایا۔ وہ بادشاہ کی طرح رہتے تھے لیکن اب ذہنی تناؤ کی وجہ سے گھر سے نکلنا پسند نہیں کرتے۔ اسی وجہ سے اب تنہا ہو گئے ہیں۔

نوبال کا فیصلہ تھرڈ امپائر کرے گا
دبئی ۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ آئی سی سی نے فیلڈ امپائرز کو اوور اسٹیپ نو بال کی فیصلہ سازی سے آزادکردیاہے۔ آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی 20 کے تمام میچز میں فرنٹ فٹ نو بال پر تھرڈ امپائر نظر رکھے گا۔ میدان کے امپائر کا کام صرف نو بال کا اشارہ کرنا ہوگا۔ جو نہی تھرڈ امپائر نو بال دیکھے گا، فیلڈ امپائر کو آگاہ کردے گا۔
وارنر کا ٹی20 چھوڑنے پر غور
سڈنی۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم کے جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کیریئرکی طوالت کیلئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے تاہم وہ رواں برس آسٹریلیا اور آئندہ سال ہندوستان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں جس کے بعد وہ کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔