بیمہ پالیسی دار چوکنا رہیں ہمدردی کے نام پر لوٹ مار

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گذشتہ چند دہوں سے بیمہ مارکٹ نے غیر معمولی ترقی کی ہے ۔ عوام کا اس شعبہ پر بڑھتا ہوا یقین اور مستقبل کی ضرورت اور زندگی کی ضروریات کو شامل حال رکھتے ہوئے عوام اپنی بچت کو بیمہ میں لگا رہے ہیں ۔ اب ایسی صورت میں دھوکہ باز افراد بھی اس میدان میں سرگرم ہوگئے ہیں ۔ جعلسازی ، عیاری اور مکار پالیسی کے ذریعہ پالیسی والے شہریوں کو دھوکہ باز افراد لوٹ رہے ہیں ۔ بیمہ اداروں اور متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے دھوکہ دہی کے واقعات پر قابو پانے کے اقدامات کے باوجود دوسری طرف دن بہ دن لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جو تشویش کا سبب بنا ہوا ہے ۔ سائبر دھوکہ بازوں کی ان سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے عوام میں شعور بیداری کو ضروری سمجھا جارہا ہے ۔ A