حیدرآباد۔ لاک ڈاؤن میں نرمی میں اضافہ کے ساتھ بینک خدمات معمول کے مطابق بنانے احکام جاری کئے گئے ۔ لاک ڈاؤن میں بینک میںچند گھنٹے خدمات تھیں لیکن شام 5 بجے تک نرمی کے بعد بینکوں کو معمول کی خدمات کی ہدایت دی گئی اور کہا گیا ہے کہ وہ معمول کے مطابق کام کاج کو بحال کردیں۔ ۔تلنگانہ اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی نے تمام قومیائے اور خانگی بینکوں کو اعلامیہ میں کہا کہ وہ صبح 10 تا شام 5بجے خدمات شروع کردیں اور کسی بینک کی جانب سے تخفیف اوقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا تو اسے فوری کالعدم قرار دے کر 10 جون سے معمول کے اوقات میں خدمات انجام دینے کا عمل شروع کردیا جائے ۔