بینکوں اور راشن شاپس پر عوام کو جمع نہ ہونے کی ہدایت

   

نظام آباد: 17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے بعد سفید راشن کارڈ یافتہ افراد کو 1500 روپئے ان کے بینک کھاتوں میں جمع کیا گیا تھا لہذا بینکوں سے رقم حاصل کرنے کیلئے بھیڑ جمع نہ ہواور خاص طور سے راشن شاپس پر بھی بھیڑ جمع ہونے نہ دیں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے آج ارسہ پلی ایس بی آئی بینک کا بھی جائزہ لیا اور اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جن افراد کے کھاتوں میں آدھار لنک کی بنیاد پر جمع کیا تھا اور یہ روپئے ان کے بینک کھاتوں میں جمع رہیں گے عجلت نہ کریں اور بینکوں میں بھیڑ جمع نہ ہوں ۔ حکومت کی جانب سے سفید راشن کارڈ افراد کیلئے حکومت کی جانب سے یہ امداد کی گئی ہے امدادی رقم حاصل کرنے کیلئے عجلت نہ کریں اور بینکوں میں بھیڑ جمع نہ ہو تاکہ وباء سے متاثر نہ ہوسکے ۔ سفید راشن کارڈ یافتہ افراد کو چاول فراہم کیا جارہا ہے اس طرح غذائی اشیاء کی دکان ترکاری مارکٹ اور بینک ، گوشت کی دکانات ، چکن کی دکانات پر بھیڑ جمع نہ کریں اور سماجی دوری کا لحاظ رکھین۔ ضلع کلکٹر نے بینک منیجر ورا پرساد سے تفصیلی طور پر جائزہ بھی لیا ۔