حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بینکوں میں اسپیشلسٹ آفیسر جائیدادوں پر بھرتی کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن ( آئی بی پی ایس ) 2022-23 سال کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ اسپیشلسٹ آفیسر سکل 1 جملہ 1828 پوسٹوں میں آئی ٹی آفیسر کی 220 ، اگریکلچرل فیلڈ آفیسر کی 884 ، راج بھاشا آفیسر کی 84 ۔ لا آفیسر کی 44 ، ایچ آر / پرسنل آفیسر کی 61 مارکیٹنگ آفیسر کی 535 جائیدادوں کے لیے متعلقہ پوسٹ کے لحاظ سے سبجکٹ میں بیچلر ، ڈگری ، بی ای ، بی ٹیک ، ایم بی اے ، پی جی بی جی ڈپلومہ کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر 1-11-21 تک 20 تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ آن لائن پریلمنری مینس پرسنل انٹرویو ، اور دستاویزی جانچ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا ۔ آن لائن کے ذریعہ درخواست دینی ہوگی ۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 23-11-2021 ہے اور آن لائن پریلمنری امتحان کی تاریخ 26-12-2021 مقرر ہے ۔ مینس امتحان کی تاریخ 30-1-2022 رہے گی اور انٹرویو فروری مارچ 2022 میں رہے گا ۔ ویب سائیٹ ibps.in ملاحظہ کریں ۔۔ ع