بینکوں کو خانگیانے کے خلاف ملازمین کا احتجاج بائیں بازو اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی شرکت

   

حیدرآباد۔17۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک میں عوامی شعبہ کے بینکوں کو خانگیانے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے خلاف بینک ملازمین نے آج دوسرے دن بھی احتجاج منظم کیا ۔ کوٹھی میں پہلے دن دھرنا منظم کیا گیا تھا جبکہ آج دوسرے دن یونین بینک آف انڈیا سیف آباد کے احاطہ میں ملازمین نے دھرنا منظم کیا ۔ سی پی آئی ، سی پی ایم ، تلگو دیشم ، ٹی آر ایس کے علاوہ مختلف ٹریڈ یونینوں کے تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے احتجاج سے اظہار یگانگت کیا ۔ قا ئدین نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بینکوں کے خانگیانے کا فیصلہ واپس لینا چاہئے ۔ سی پی آئی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بینکوں کو خانگیانے کی بل پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ ملک بھر میں بینک ملازمین احتجاج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امبانی اور اڈانی کے مفادات کے تحفظ کے لئے مرکزی حکومت کام کر رہی ہے۔ منافع میں چلنے والے بینکوں کو خانگیانے کا فیصلہ نہ صرف عوام بلکہ ملک کی معیشت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن ارکان کو متحدہ طور پر بل کی مخالفت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلہ سیے لاکھوں ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے ۔ ر