نئی دہلی : بینکوں کو ہفتہ اور اتوار یعنی 13 اور 14 مارچ کو تعطیل ہے جس کے بعد پیر اور منگل (15 اور 16 مارچ) بینکوں کی دو روزہ ہڑتال ہے جو بینکوں کو خانگیانے کی کوششوں کے خلاف احتجاج ہوگا۔ اس طرح ملک بھر میں لگ بھگ تمام بینکس لگاتار 4 روز کے لئے بند رہیں گے۔ تاہم موبائیل اور انٹرنیٹ پر بینکوں کی سرگرمی دستیاب رہے گی۔ بینکوں کی مختلف اسوسی ایشنس نے پہلے ہی نوٹس دے دی تھی کہ خانگیانے کے کوششوں کے خلاف مارچ میں ہڑتال کی جائے گی۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے بتایا کہ ہڑتال کے باوجود یہ پہلو اہم ہے کہ مختلف ریاستوں میں بینکوں کیلئے مختلف تعطیلات مقرر ہیں۔
