بینکوں کو قرض نادہندگان کیخلاف تلاشی کا سرکولر جاری کرنے کی درخواست کا اختیار

   

نئی دہلی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وجئے مالیا، نیرو مودی جیسے بڑے معاشی خاطیوں کو ملک سے بھاگنے سے روکنے کی کوشش میں حکومت نے پبلک سیکٹر یونٹ (پی ایس یو) کے بینکوں کو اِس طرح کے قرض نادہندگان اور دھوکہ بازوں کے خلاف لُک آؤٹ سرکولرس (LOCs) کے لئے درخواست دینے کا اختیار دیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے سیریئس فراڈ انوسٹی گیشن آفس جو کارپوریٹ شعبے میں دھوکہ دہی کی تحقیقات کرنے والا قانونی ادارہ ہے، اُسے اگر کوئی بھی مشتبہ شخص ہندوستان سے فرار ہوتا محسوس ہوتو ایل او سیز کے لئے درخواست دینے کا مجاز گردانا ہے۔ وزارت نے حال ہی میں دو سرکولرس جاری کرتے ہوئے پبلک سیکٹر بینکوں کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹرس یا چیف ایکزیکٹیو آفیسرس کے ساتھ ساتھ ایس ایف آئی او کو مجاز قرار دیا ہے کہ متعلقہ حکام سے دھوکہ بازوں کے خلاف تلاشی کی نوٹس جاری کرنے کے لئے درخواست دیں بشرطیکہ اُنھیں ایسے اشخاص پر ملک سے فراری کا شبہ ہو۔