واشنگٹن ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون ڈکیت جسے عرف عام میں ’’پنک لیڈی بینڈٹ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا جو مشتبہ طور پر امریکہ کے ایسٹ کوسٹ میں واقع متعدد بینکوں کو لوٹنے میں ملوث بتائی گئی ہے، کو اس کے ایک ساتھی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ڈکیت کا اصلی نام سر سے بائز بتایا گیا ہے لیکن کم و بیش دو بینکوں کی ڈکیتی میں وہ اپنے ساتھ گلابی رنگ کا ایک بیاگ بھی لے کر آئی تھی جو عام طور پر گھریلو خواتین بھی استعمال کرتی ہیں۔ ایف بی آئی نے ’’پنک لیڈی‘‘ کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے والے کو 10,000 ڈالرس کے انعام کی بھی پیشکش کی تھی۔
