حیدرآباد: بینکوں سے عوام کا تعلق کافی گہرا ہے، ایسے میں اگر بینکوں کو تعطیلات آجائیں تو عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 2021 ء میں بینکوں کو 100 تعطیلات ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے تعطیلات سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔ مختلف علاقوں میں تہواروں کی علحدہ تاریخوں کے اعتبار سے تعطیلات کا تعین کیا گیا ۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق 2021 ء میں حیدرآباد ریجن سے تعلق رکھنے والے بینکوں کو جملہ 100 تعطیلات رہیں گی۔ ان تعطیلات میں اتوار ، عوامی تعطیلات اور بینکوں سے متعلق تعطیلات شامل ہیں۔ جنوری میں 14 اور 26 ، مارچ میں 11 اور 29 ، اپریل 1 ، 2 ، 5 ، 13 ، 14 اور 21 ، مئی میں 1 ، 14 ، جولائی 11 اور 21 ، اگست 19 ، 31 ، ستمبر 10 ، اکتوبر 2 ، 6 ، 13 ، 15 ، 18 ، نومبر 4 ، 19 اور ڈسمبر میں 25 تاریخ کو بینک بند رہیں گے۔