بینکوں کی ہڑتال سے خدمات متاثر

,

   

نئی دہلی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبہ کے بینکوں کی خدمات پر آج اثر پڑا جبکہ ملازمین کی یونینوں نے اُجرت پر نظرثانی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے جمعہ سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال شروع کردی۔ تاہم، پرائیوریٹ سیکٹر کے ادارے جیسے آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ڈی ایف سی نے معمول کے مطابق کام کیا۔ کئی بینکوں بشمول اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے کسٹمرس کو پیشگی مطلع کردیا تھا کہ ہڑتال کے سبب کچھ حد تک آپریشنس پر اثر پڑسکتا ہے۔