بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : (سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں بینکوں کے اوقات کار میں پھر ایک مرتبہ تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے اور اس نئے تبدیل شدہ اوقات کار پر یکم اکٹوبر سے ہی عمل آوری کا آغاز ہوگا ۔ بالخصوص حکومتی شعبہ کے تحت ( یعنی قومیائے ہوئے بینکوں میں ) پائے جانے والے اوقات کار یکساں ہوں گے ۔ اس طرح بتایا جاتا ہے کہ بینکوں کے نئے تبدیل شدہ اوقات کار کے مطابق اب بینکس صبح 10 تا 4 بجے شام تک ہی کام کریں گے ۔ جب کہ ان تمام بینکس کے لیے دوپہر 2 بجے تا ڈھائی بجے تک کھانے کا وقفہ ( لنچ وقفہ ) پایا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں ریاستی سطح کے بینکرس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ۔ جب کہ حسب سابق کی طرح ہر اتوار کے علاوہ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کے دن تمام بینکوں کو عام تعطیل برقرار رہے گی ۔ علاوہ ازیں سرکاری تعطیلات بھی کیلنڈر کے مطابق قابل عمل ہونگے ۔۔