بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی

   

حیدرآباد۔ لاک ڈاؤن کے پیش نظر بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی میں کی گئی ہے۔ حکومت نے 20 مئی تک ریاست میں لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے تاہم بینکوں اور اے ٹی ایمس کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ کورونا کی شدت کو دیکھتے ہوئے جمعرات سے بینکنگ اوقات کار میں تبدیلی آئی ہے۔ صبح 8 تا دوپہر 12 بجے بینک کام کریں گے وہ بھی صرف 50 فیصد اسٹاف کو خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس فیصلہ پر 20 مئی تک عمل آوری ہوگی۔ صرف 4گھنٹے تک خدمات انجام دی جائیں گی۔