نئی دہلی۔ سرکاری بینکوں کی نجکاری کی تیاری کے تحت 14 اپریل کو نیتی آیوگ ، ریزرو بینک آف انڈیا اور وزارت خزانہ کی مالیاتی خدمات اور معاشی امور کے شعبوں کے اعلی عہدیداروں کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس میں ان دو بینکوں کے ناموں کو حتمی شکل د ی جانے کی توقع ہے ، جن کی نجکاری ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں نجکاری کے ممکنہ بینکوں پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ ا ن کا کہنا ہے کہ نیتی ایوگ نے چار سے پانچ سرکاری بینکوں کے نام تجویز کیے ہیں اور میٹنگ میں ان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتی ایوگ کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے دو بینکوں کے انتخاب کا امکان ہے ۔ نجکاری کی فہرست میں بینک آف مہاراشٹرا ، انڈین اوورسیز بینک ، بینک آف انڈیا اور سنٹرل بینک کے نام کا ذکر ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے علاوہ جن بینکوں کو گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انٹیگریٹ کیا گیا ہے ، ان بینکوں کی نجکاری نہیں کی جائے گی ۔ اس وقت ملک میں 12 سرکاری بینک ہیں۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بینکوں کی نجکاری کا اعلان کیا تھا ۔
