بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں 74 فیصد اضافہ

,

   

٭ بینکوں نے یہ اطلاع دی ہیکہ 2018-19ء میں 71,543 کروڑ روپئے کی مجموعی دھوکہ دہی ہوئی ہے جو 2017-18ء میں بینکوں کے ساتھ ہوئی دھوکہ دہی 41,167 کروڑ کے مقابلہ 74 فیصد زیادہ ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا گیا۔ قرض دینے والوں کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق دھوکہ دہی کے واقعات میں 2018-19ء میں 6,801 تک اضافہ ہوا ہے جو 2017-18ء میں 5,916 تھے۔ 2018-19ء میں بینکوں کے ساتھ کئے گئے دھوکہ دہی کے واقعات کی تعداد میں عوامی شعبہ کے بینکوں کے واقعات 55.4 فیصد ہے۔