حیدرآباد۔ 19 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا نے اس کے دائرکارمیں آنے والی مارکٹس جن میں منی مارکٹ بھی شامل ہے کہ کورونا وباء سے پہلے کے اوقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح بینکس بھی اب صبح 9 بجے کھل جائیں گے ۔ فوریکس مارکٹس کے اوقات بھی تبدیل ہوجائیں گے۔ آر بی آئی نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ تحدیدات میں قابل لحاظ نرمی اور دفاتر میں عوام کی نقل و حرکت تقریباً معمول پر آنے کے پیش نظر فینانشیل مارکٹس کے اوقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آر بی آئی کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔