بینکو ں سے 10 لاکھ روپئے نکالنے پر ٹیکس کی تجویز

   

نئی دہلی ۔ 10جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کالے دھن پر کاری ضرب لگانے کیلئے تمام سطحوں پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور پیپر کرنسی کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے جاری اپنے اقدامات کے ایک حصہ کے طورپر ایک اہم فیصلہ کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے مطابق اندرون ایک سال بینک سے 10 لاکھ روپئے نقد نکالے جانے پر ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے ۔ باخبر معتبر ذرائع نے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک تجویز زیرغور ہے ۔ بینکوں سے بھاری رقومات کی دستبرداری کے لئے آدھار کا لزوم عائد کیا جائے گا کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ اس سے ان افراد کا پتہ چلایا جاسکے گا اور ان رقمی معاملوں کی ٹیکس ریٹرنس سے تنقیح و توثیق کی جائے گی ۔ اس طرح 50,000 روپئے سے زائد نقدی جمع کرنے کیلئے پیان کارڈ کی پیشکشی لازمی ہوگی ۔