بینک آف انڈیا برانچ میں آتشزدگی

   

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی سب سے بڑی کالونی اندرا گنر کے سی بلاک میں واقع بینک آف انڈیا کے برانچ میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی۔بینک میں آگ لگنے سے آس پاس کے علاقوں میں ہلچل مچ گئی۔ لوگوں نے پولیس اور محکمہ دمکل کو اس کی اطلاع دی اطلاع ملنے کے بعد دمکل کے ملازمین نے موقع پر پہنچ کر سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔