بڑودہ :بینک آف بروڈہ نے 1267 آسامیوں پر تقررات کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 جنوری 2025 تک بڑھا دیا۔ قبل ازیں آخری تاریخ 17 جنوری 2025 تھی۔ خواہشمند اور اہل امیدوار اسسٹنٹ منیجر آپریشنز (AMO) اور دیگر عہدوں کے لئے بینک آف بروڈہ کی سرکاری ویب سائٹ bankofbaroda.in کے ذریعہ درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ جنرل، EWS، اور OBC کیٹیگریز کے امیدواروں کو 600 روپے فیس ادا کرنی ہوگی، جبکہ SC، ST، PWD، اور خواتین امیدواروں کے لئے فیس 100 روپے ہوگی۔ تفصیلی اہلیت کے معیار، تنخواہ کے اسکیل، اور دیگر معلومات سرکاری نوٹیفکیشن میں موجود ہیں۔بینک آف بروڈہ مختلف اسپیشلسٹ آفیسر کے عہدوں کے لئے پرکشش تنخواہ کے اسکیل کے ساتھ مخلوعہ آسامیوں پر تقررات کر رہا ہے۔ مخلوعہ آسامیوں میں ایگریکلچر مارکیٹنگ آفیسر، ایگریکلچر مارکیٹنگ منیجر، منیجر۔سیلز، سینئر منیجر۔ کریڈٹ انالسٹ، ہیڈ – SME سیل، ٹیکنیکل آفیسر۔سول انجینئر، کلاؤڈ انجینر، اور دیگر شامل ہیں۔