بینک آف بڑودہ میں دینا بینک اور وجئے بینک کے انضمام کو کابینی منظوری

   

نئی دہلی ۔ /2 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبہ کے قرض دہندہ اداروں کے پہلی بار سہ رخی انضمام کی راہ ہموار کرتے ہوئے کابینہ نے آج دینا بینک اور وجئے بینک کو مجموعی طور پر بینک آف بڑودہ کے ساتھ ضم کرلینے کی تجویز کو منظوری دیدی جس سے ملک کا تیسرا سب سے بڑا قرض دہندہ بینک تشکیل میں آئے گا ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ ملازمین کی تخفیف نہیں کی جائے گی اور ان کی خدمات کی شرائط بھی اس انضمام کے بعد متاثر نہیں کی جائیں گی ۔ تینوں بینکوں کے بورڈس کو مجوزہ انضمام کیلئے اپنے حصوں کے تناسب پر اتفاق کرلیا ہے ۔ بینک آف بڑودہ کی معلنہ اسکیم انضمام کے مطابق وجئے بینک کے شیر ہولڈرس کوبینک آف بڑودہ کے 402 شیرز فی 1,000 حصص حاصل ہوں گے ۔