بینک اکاؤنٹس ہولڈرس کو 4 نامینی رکھنے کی اجازت

   

لوک سبھا میں بینکنگ ترمیمی قانون کو منظوری
حیدرآباد۔/4ڈسمبر، ( سیاست نیوز) لوک سبھا میں بینکنگ قوانین ترمیمی بل 2024 کو منظور کرلیا گیا جس کے تحت بینک اکاؤنٹ ہولڈرس کو اپنے اکاؤنٹس میں 4 افراد کو بطور نامینی رکھنے کی اجازت رہے گی۔ نئے قانون کے تحت ڈائرکٹر شپ کیلئے شرح سود کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چھ دہے قبل یہ حد 5 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔ وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے بل کو لوک سبھا میں پیش کیا۔ مباحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ ڈپازیٹرس کو اپنے جانشین یا اپنے ساتھ ہی چار افراد کے نامنیشن کی سہولت کے علاوہ لاکر ہولڈرس کو صرف اپنے بعد کے نامینی کا اختیار رہے گا۔ وزیر فینانس نے کہا کہ 2014 سے حکومت اور آر بی آئی انتہائی چوکس ہیں جس کے نتیجہ میں بینکس کا موقف مستحکم ہے۔ بینکوں کو محفوظ، پائیدار اور عوام کیلئے بہتر سرویس فراہم کرنے والا بنانے کے مقصد سے جو اقدامات کئے گئے اس کے نتائج 10 سال بعد دکھائی دے رہے ہیں۔ نئے قانون کے تحت ڈائرکٹرس کی میعاد میں آٹھ سال سے دس سال تک توسیع کی جائے گی اور کوآپریٹیو بینکس کے ڈائرکٹرس اب 10 سال تک برقرار رہ پائیں گے۔1