بینک بند ہونے کی افواہوں پر توجہ نہ دیں:حکومت

   

نئی دہلی27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر بینک شاخیں بند کئے جانے کی افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی ہے ۔مالیاتی خدمات کے سکریٹری دیبا سیش پانڈانے جمعہ کے روز اس تعلق سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس طرح کی افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ کسٹمر سروس برانچوں کو ضروری خدمات کی فہرست میں رکھا گیا ہے ۔سبھی کسٹمر سروس برانچیں کھلی ہوئی ہیں اور یہ خدمات فراہم کرتی رہیں گی۔تمام شاخوں اور اے ٹی ایم میں رقم موجود ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ملک کے سب سے بڑے کمرشیل بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں نہ آئیں کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بینکوں میں ملازمین کی کمی ہے ۔