بینک صارفین چوکس ہوجائیں اب اے ٹی ایم سے اپنی ہی رقم نکالنا بھی مہنگا ہوجائیگا

   

حیدرآباد۔ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا آئندہ سال سے مہنگا ہوجائیگا۔ آر بی آئی کے مطابق اب اے ٹی ایم سے ایک مرتبہ رقم نکالنے پر 21 روپئے ادا کرنے ہونگے جو کہ 18 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ 24.78 روپئے ہوجائیں گے۔ پانچ مرتبہ مفت استعمال کے بعد ہر لین دین پر 25 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ فیصلہ کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا ۔ آر بی آئی سے اس فیصلے کے بعد دیگر بینک اپنی سہولت اور صارفین کیلئے راحت کے طور پر کسی بھی رقم کا تعین کرسکتے ہیں۔ آر بی آئی سے اے ٹی ایم استعمال پر 20 روپئے وصولی کی اجازت ہے تاہم ایس بی آئی سے پہلے 5استعمال کو مفت رکھا گیا ہے اس کے بعد ہر استعمال پر 10 روپئے وصول کئے جاتے تھے لیکن اب ایس بی آئی نے بھی اپنے چارجس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔