بینک ملازمین کی آج ملک گیر ہڑتال، تلنگانہ یونٹ حصہ لیگا

   

حیدرآباد۔بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا تلنگانہ یونٹ نے مرکز کے خلاف 26نومبر کو ملک گیر ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیڈریشن نے کہا کہ مرکزی حکومت عوامی شعبہ کے بینکس کو کمزور کرنا چاہتی ہے اور بینکنگ شعبہ کو نجی افراد کے حوالے کرنا چاہتی ہے ۔مرکزی حکومت کام دوست قوانین کو بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے اور کام کے اوقات کو 12گھنٹے کرنا چاہتی ہے تاکہ ملازمین کا استحصال کیاجاسکے ۔حکومت ہند کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے فیڈریشن نے تمام بینک ملازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ اس ہڑتال میں حصہ لیں۔تمام کمرشیل بینکس کے ساتھ ساتھ آربی آئی کے ملازمین بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔