حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بینک ملازمین کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے وظیفہ ( پنشن سلاب ) میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ آخری مرتبہ کئے گئے وظیفہ کے لحاظ سے سلاب مقرر کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت 30 فیصد پنشن بینک ملازمین کے افراد خاندان حاصل کرنے والے ہیں ۔ جس کے تحت 30 ہزار وظیفہ حاصل کرنے والے اب 35 ہزار تک حاصل کرسکتے ہیں ۔ پنشانئیل سرویس ڈپارٹمنٹ سکریٹری دیبانیش پانڈہ نے یہ بات بتائی ۔ جب کہ انڈین بنکنگ اسوسی ایشن نے کسی بھی شرائط کے بغیر وظیفہ میں اضافہ کا مظاہرہ کیا تھا ۔ گذشتہ روز سرکاری شعبہ کے بینکس کے کام کاج کا جائزہ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کی جانب سے کیا گیا ۔۔A