سری نگر: جنوبی کشمیر کے قصبہ شوپیاں کے ٹاک محلہ میں جمعرات کی صبح نامعلوم اسلحہ براداروں نے جموں و کشمیر بینک کی ایک وین سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی۔سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ شوپیاں کے ٹاک محلے میں قائم جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ کے نزدیک جمعرات کی صبح نامعلوم اسلحہ برداروں نے بینک وین پر حملہ کر کے اس میں موجود نقدی رقم کو لوٹ لیا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں 60 سے 80 لاکھ رپے تھے تاہم اس کی سرکاری طور پر ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے اور لوٹی ہوئی رقم کی برآمدگی کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
