بینک ڈپازٹس پر انشورنس کی حد میں اضافہ کی کوئی اطلاع نہیں

   

نئی دہلی 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بینک ڈپازٹس پر ایک لاکھ روپئے انشورنس کی حد میں اضافہ سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گیارنٹی کارپوریشن نے آج یہ وضاحت کی ہے جو ریزرو بینک آف انڈیا کی مکمل ذیلی کمپنی ہے۔ وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے گزشتہ ماہ بتایا کہ حکومت بینک ڈپازٹس پر انشورنس کی حد میں اضافہ کے لئے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران قانون سازی کا منصوبہ رکھتی ہے۔ بینک ڈپازٹس پر انشورنس کی موجودہ حد ایک لاکھ روپئے ہے جس میں پانچ لاکھ روپئے تک اضافہ کی اطلاع ہے۔ کارپوریشن کے تحت کمرشیل بینکوں بشمول ہندوستان میں کام کرنے والے بیرونی بینکوں کی شاخوں، لوکل ایریا بنکس اور ریجنل رورل بینکس کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ کارپوریشن کے سیکشن (2) کے تحت تمام اہل کوآپریٹیو بینکوں کو بھی ڈپازٹ انشورنس اسکیم کے تحت لایا جاتا ہے۔ ناکام یا دیوالیہ بینکوں کے ڈپازیٹرس کو ایک لاکھ روپئے کا انشورنس کور حاصل ہوتا ہے۔