بینک کے لاکر میں رکھے دستاویزات دیمک کھا گئی۔حیدرآباد میں واقعہ

   

حیدرآباد7مارچ(یواین آئی) بینک میں محفوظ رکھے گئے دستاویزات کو دیمک کھا گئی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ ایل بی نگر سے تعلق رکھنے والے وینکٹیا اور انکی بیوی کا منصور آباد میں واقع آندھرا بینک میں کھاتہ ہے ۔ اس جوڑے نے بینک میں لاکر بھی حاصل کیا۔ انھوں نے اپنے ضروری دستاویزات اور زیورات لاکر میں محفوظ رکھے تھے ۔ کل جب وینکٹیا کچھ ضروری چیزیں لانے بینک پہنچااور اس نے لاکر کھولا تو وہ حیرت زدہ رہ گیا کیونکہ لاکر میں رکھے دستاویزات کو دیمک کھا گئی تھی۔ انہوں نے بینک حکام سے اس خصوص میں شکایت کی۔بینک کے ذمہ داروں نے لاکرس سپلائی کرنے والی کمپنی سے رابطہ قائم کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ لاکر میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے دستاویزات کو نقصان پہنچا۔