بین اسٹوکس کی فٹنس پر سوالیہ نشان

   

لندن ۔ پہلے ٹسٹ میں سنسنی خیز لمحات کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دی لیکن مقابلے میں یہ سوال بہت اہم رہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس مکمل فٹ ہیں ۔ پورے میچ میں بین اسٹوکس صرف 14 اوورز کی بولنگ کی۔ جبکہ انگلش ٹیم کے بولروں کو 200 سے زائد اوورزکرنے پڑے۔ ایسے میں یہ سوال اٹھنا ہی ہے کہ کیا بین اسٹوکس مکمل طور پر فٹ ہیں یا نہیں؟ یہ نہ بھولیں کہ انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ان کی ٹیم چینائی سوپرکنگزکیلئے وہ دستیاب نہیں رہے۔ چینائی کی ٹیم نے بین اسٹوکس کو 18.5کروڑ روپے دے کر خریدا لیکن جیسے ہی بین اسٹوکس نے ٹیم میں شمولیت اختیارکی، خبرآئی کہ وہ صرف ابتدائی میچوں میں بیٹنگ کرسکیں گے بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ ایسے میں دھونی نے انہیں صرف 2 میچوں میں پلیئنگ 11کا حصہ بنایا۔ اس کے بعد دھونی نے اپنا پورا منصوبہ بدل دیا۔ ایک مختلف حکمت عملی تیارکی جس میں بین اسٹوکس کا کردار نہ ہونے کے برابر تھا۔دھونی نے اپنا جو منصوبہ بنایا اس میں انہوں نے بین اسٹوکس کی فٹس پر نظر رکھی تھی ۔