بین اضلاع سارقین گرفتار

   

منچریال /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منچیر یا ل سے تعلق رکھنے والا شخص منچر یا ل اور کریم نگر ٹاؤن کے علاقوں میں مکانات کے تالے توڑ کر سونے اور چاندی کے زیورات اور نقد رقم چوری کرنے والے چور کو کریمنگر ون ٹاؤن سی آئی نتیش نے پکڑ لیا ۔ کریم نگر میں بھی کئی گھروں میں اس نے تالا توڑ کر چوری کی چوری کے مقدمہ میں چار سال سے جیل میں قید ہونے کے بعد پھر سے اضلاع میں کئی مقامات پر اس نے چوری کی واردت انجام دی ۔ ضلع کے عہدے داروں نے چور کو بڑی چالاکی سے پکڑنے پر کریم نگر ٹاؤن سی آئی نتیش اور ایس ائی رحیم اور کانسٹیبل بشیر خان کو ضلع کے اعلی عہدیداروں نے مبارکباد پیش کی۔
دو بائیکوں کو نذر آتش کردیا گیا
یلاریڈی /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل رام ریڈی کے انارم علاقہ میں رات دیر گئے نامعلوم افراد نے دو بائیک گاڑیوں کو آگ لگاکر نذر آتش کردیا ۔ سب انسپکٹر انیل کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والے پرشورام ایلیا کی دو بائیک گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا ۔ پولیس میں شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس خاطیوں کی تلاش کر رہی ہے ۔