بین الافغان مذاکرات کیلئے ٹیم کا اعلان

   

کابل : طالبان نے قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان طالبان کے مطابق طالبان کی 21 رکنی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی مولوی عبدالحکیم کریں گے جبکہ عباس ستناکزئی مذاکراتی ٹیم کے نائب سربراہ ہوں گے۔محمد نعیم وردک قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نامزد کیے گئے ہیں۔

افغان فورسز کی کارروائی میں
25 طالبان جنگجو ہلاک
کابل :افغان صوبے ہرات میں افغان فورسز کے آپریشن میں 25 طالبان جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک رہنما بھی شامل ہے۔طالبان جنگجو حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے جمع ہوئے تھے، آپریشن میں افغان سیکورٹی فورسز کو فضائی معاونت بھی حاصل تھی۔