نئی دہلی: بین الاقوامی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کورونا کے انفیکشن کے پیش نظر برآمد ۔درآمد کرنے والے تاجروں کی مدد کیلئے ایک ہیلپ ڈیسک کا قائم کی ہے ۔ تجارت و صنعت مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ بین الاقوامی تجارت کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لئے ایک ’ہیلپ ڈیسک‘ قائم کی گئی ہے ۔ اسے خارجہ تجارت کے ڈائرکٹوریٹ جنرل چلائیں گے ۔ یہ ’کوڈ ہیلپ ڈیسک‘ محکمہ تجارت ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ، درآمد و برآمد لائسنسنگ کے معاملات ، کسٹم کلیئرنس میں تاخیر اور اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں ، درآمد برآمد دستاویزات ، بینکنگ معاملات وغیرہ سے متعلق امور پر غور کریگا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی دیگر وزارتوں ، محکموں، ایجنسیوں سے متعلق امور اور ان کے حل تلاش کرنے اور ممکنہ حل فراہم کیلئے ہم آہنگی قائم کریں گی۔