اسٹاکہوم۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امن پر تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے سِپری کے ڈائریکٹر ڈَین اسمتھ نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث کئی بین الاقوامی تنازعت کے شدید تر ہو جانے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے جرمنی کے فْنکے میڈیا گروپ کیساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وبا کے نتیجے میں خاص طور پر شام اور عراق میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اسمتھ کے مطابق عراق میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کی مضبوطی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔