بین الاقوامی جوہری توانائی ادارہ محض کٹھ پتلی

,

   

مغربی ممالک کے ہاتھوں سیاسی کھلونا ۔ شمالی کوریا کا دعویٰ
اقوام متحدہ ۔ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے نیوکلئیر ادارہ کو مخالف مغربی طاقتوں کے اشارے پر ناچنے والی کٹھ پتلی قرار دیا ہے ۔ شمالی کوریا نے اپنے نیوکلئیر پروگرام کے تعلق سے اس ادارہ کی اطلاعات کو انتہائی مسخ شدہ اور محض قیاس آرائی پر مبنی اور فرضی قرار دیا ہے ۔ شمالی کوریا کے سفیر کم سونگ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں یہ بات کہی ۔ اس اجلاس میں جوہری توانائی ادارہ کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر رافیل گروسی بھی موجود تھے اور انہوں نے شمالی کوریا کی نیوکلئیر سرگرمیوں کو انتہائی افسوسناک اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی مخالفت قرار دیا تھا ۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے معائنہ کار شمالی کوریا میں موجود نہیں ہیں۔ اس ملک سے انہیں 2009 ہیں میں خارج کردیا گیا تھا ۔ ایجنسی نے یکم ستمبر کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ان انسپکٹرس کو دوبارہ شمالی کوریا جانے کی اجازت دی جانی چاہئے تاکہ شمالی کوریا کی سرگرمیوں پہر نظر رکھی جاسکے ۔ شمالی کوریا کے سفیر کم سونگ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ادارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیرجانبدار نہیں ہے اور نہ ہی اپنے مقصد پر قائم ہے ۔ یہ ادارہ اب مغربی ممالک کے ہاتھوں کا ایک سیاسی کھلونا بن کر رہ گیا ہے اور کچھ نہیں ہے ۔