جیسلمیر27ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )راجستھان میں بین الاقوامی سرحد پر جیسلمیر ضلع کے تنوٹ علاقہ میں چار مشتبہ افراد کوگرفتار کیاگیاہے ۔سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف )کی 139ویں بٹالین کے جوانوں نے جمعرات کی شب علاقہ میں مشتبہ حالت میں گھوم رہے ان لوگوں کو گرفتارکیا۔یہ لوگ تنوٹ سے تین کلومیٹر دوررام گڑھ شاہراہ کے نزدیک ایک پک اپ میں گدھوں کو لے جانے کی کوشش کررہے تھے ۔مقامی لوگوں کی اطلا ع پر بی ایس ایف کے افسران اور جوان موقع پر پہنچ گئے اور انھیں گرفتار کرکے پوچھ تاچھ شروع کی ۔پوچھ تاچھ میں انھوں نے بتایاکہ وہ اپنے گاؤں میں پانی کے مٹکے بنانے کا کام کرتے ہیں اور ان مٹکوں کو گدھوں پر لاد کر آس پاس کے گاؤوں فروخت کیلئے لے جاتے ہیں۔