بین الاقوامی سرحد پر گرفتار پاکستانی کو وطن واپس بھیج دیا گیا

   

جموں: فوج نے سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الا قوامی سرحد پر پاکستانی باشندے کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد ہی وطن واپس بھیج دیا ہے ۔بتادیں کہ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کی علی الصبح بی ایس ایف اہلکاروں نے فینس پار کرنے کے دوران ایک پاکستانی بانشدے کو گرفتار کیا تھا۔بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک پاکستانی باشندے جس کو رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے دوران گرفتار کیا تھا، کو بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز کے درمیان ایک فلیگ میٹنگ کے دوران وطن واپس بھیج دیا گیا۔مذکورہ باشندے کی شناخت شہزاد ساکن رنگور پاکستان کے بطور ہوئی ہے ۔