بین الاقوامی سرحد پر 2 پاکستانی درانداز ہلاک: بی ایس ایف

   

نئی دہلی : دو پاکستانی مسلح دراندازوں کو بارڈر سکیورٹی فورس نے پنجاب میں جمعہ کی ابتدائی ساعتوں میں بین الاقوامی سرحد کے پاس گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ترجمان بی ایس ایف نے کہاکہ دونوں درانداز امرتسر میں راجتل بارڈر پوسٹ کے قریب ہلاک کئے گئے۔ فوجی دستوں نے ہندوستانی علاقہ میں سرحد کے پاس مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور اُنھیں انتباہ دیا لیکن اُن کے خلاف کارروائی کرنا پڑا اور وہ ہلاک ہوگئے۔اُن کے قبضہ سے اے کے 56 رائفل، ایک اور نیم خودکار رائفل اور ایک پستول، 90 کارتوس، 2 پی وی سی پائپ وغیرہ برآمد کئے گئے۔ اس علاقہ میں ممکنہ دراندازوں کی تلاش جاری ہے۔