آکیرا :گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا دوران میچ گرنے کے باعث 28 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے رافیل ڈومینا کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کیلئے کھیلتے رہے۔ میچ کی جاری کردہ ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طبی عملہ فٹبالر کی دیکھ بھال کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے گراؤنڈ سے ہاسپٹل لیجارہا ہے۔