بین الاقوامی مسافرین کیلئے قرنطینہ قوانین میں نرمی

   

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ نے وندے بھارت یا ائر ٹرانسپورٹ ببل پروازوں سے آنے والے بین الاقوامی مسافرین کیلئے قرنطینہ اصولوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ان پروازوں سے آنے والے مسافرین جو سرکاری شرائط کی تکمیل کرتے ہیں انہیں اب قرنطینہ کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ جو مسافرین تجارت کیلئے تلنگانہ آئیں گے اور جن کا اندرون چار دن کا واپسی کا سفر طئے رہے گا انہیں آر ٹی ۔ پی سی آر ٹسٹ رپورٹ کے منفی رہنے کی صورت میں قرنطینہ میں رہنا ضروری نہیں ہوگا ۔ اسی طرح جن مسافرین میں کوئی علامات نہیں ہونگی اور آر ٹی ۔ پی سی آر منفی ٹسٹ رپورٹ ہوگی انہیں گھر پر کورنٹائن کی سہولت دی جائے گی ۔